سندھ حکومت کا ممبر عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اترے گا اسے تبدیل کیا جائے گا

سندھ حکومت کا ممبر عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اترے گا اسے تبدیل کیا جائے گا

کراچی: عوام کو سندھ حکومت سے بہت زیادہ توقعات ہیں، صوبائی وزراء کو توقعات پر پورا اترنے کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو

بلاول بھٹو سے سندھ کابینہ میں شامل وزراء اور معاونین نے ملاقات کی، بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی منشور کے تحت کابینہ کے لیے ٹارگٹس مقرر ہیں، کابینہ اراکین ٹارگٹس مکمل کرنے کے لیے پالیسی بنائیں۔

سندھ حکومت کی کارکردگی کو سب دیکھ رہے ہیں، جو کابینہ ممبر عوام کی امنگوں پر پورا نہیں اترے گا اسے تبدیل کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہونی چاہئے۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ہمارا سفر جاری رہے گا، غریب عوام عمران خان سے مایوس ہورہے ہیں، جس طرح اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا اس سے شک پیدا ہوتا ہے، شہباز شریف کا دفاع نہیں کررہا لیکن انتقامی سیاست ہم نے دفن کردی تھی۔

اس میں شک نہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی تاریخ کا بڑا قرض لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے