اداکارہ وینا ملک نے شہباز شریف کو ’ڈراما کوئین‘ قرار دے دیا

اداکارہ وینا ملک نے شہباز شریف کو ’ڈراما کوئین‘ قرار دے دیا

لاہور :اداکارہ وینا ملک اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ’ڈراما کوئین‘ قرار دینے پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔

بدھ کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں ایک گھنٹے سے طویل خطاب کیا جس میں انہوں نے خود کے ساتھ نیب حراست میں پیش آنے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی ۔ شہباز شریف کی اس طویل ترین تقریر پر وینا ملک نے ٹوئٹر پر انہیں ڈراما کوئین قرار دے دیا۔

وینا ملک کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

خاتون نورالہدیٰ نے وینا ملک سے کہا کہ ڈراما کوئین کا ٹائٹل انہیں ہی سوٹ کرتا ہے کیونکہ اصل ڈراما کوئین وینا ملک ہی ہیں۔

ایشان ملک صارف نے وینا ملک کو ان کی بگ باس میں کی گئی حرکتیں یاد دلاتے ہوئے کہا آپ سے زیادہ ڈراما کوئین کوئی نہیں ہے۔

جمہوریت نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا اس دنیا میں آپ سے بڑا ڈراما کون ہوسکتاہے۔

علی رضا کاظمی نے اس بات پر حیرت کا اظہار  کیا کہ ڈراما کوئین کا لقب شہباز شریف کیلئے استعمال کون کر رہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے