سزائیں ملیں ۔۔۔۔ جیل گئے ۔۔۔ لیکن باز نہ آئے

سزائیں ملیں ۔۔۔۔ جیل گئے ۔۔۔ لیکن باز نہ آئے

کراچی:  مسلم لیگ ن کے سزا یافتہ رہنما نہال ہاشمی باز نہ آئے اور پاک فوج کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کردی

مسلم لیگ ن نے بھی نہال ہاشمی کے پاک فوج کے خلاف بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے اظہارِ لاتعلقی کردیا ہے

نہال ہاشمی کی جانب سے پاک فوج اور ملکی اثاثوں کے خلاف ہرزہ سرائی پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نہال ہاشمی کے موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہوتی ہے لہذا ایسی ہرزہ سرائی درست نہیں ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کے بعد سے نہال ہاشمی مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی اب تک ان  کی پارٹی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

سابق وزیرقانون کا مزید کہنا تھا کہ اگر رکنیت بحال کی گئی ہے تو میرے علم میں نہیں ہے ، اگر وہ پارٹی رکن ہوئے تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

نہال ہاشمی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاک فوج اور بھارتی اشتعال انگیزی کی روک تھام کے لیے یقینی سمجھے جانے والے ملک کے دفاعی اثاثوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں لا حاصل قرار دیا تھا، انہوں نے اس حقیقت کو بھی نظر انداز کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا بلکہ اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے یہ اثاثہ جات تیار کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے