این اے247 اور پی ایس111 میں ضمنی انتخاب اتوار کو ہوگا

این اے247 اور پی ایس111 میں ضمنی انتخاب اتوار کو ہوگا

کراچی :  این اے247 اور پی ایس111 میں ضمنی انتخاب اتوار کو ہوگا تحریک انصاف، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی میں کانٹےکامقابلہ متوقع ہے۔

کراچی میں صدرمملکت عارف علوی اورگورنرعمران اسماعیل کی چھوڑی نشستوں پرضمنی الیکشن کا دنگل سجنے والا ہے، این اے 247 اور سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 میں پولنگ اتوار کو ہوگی۔ کراچی کی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے

قومی اسمبلی کی نشست این اے 247 پر کھلاڑی آفتاب حسین صدیقی، پیپلز پارٹی کے معروف اداکارقیصرنظامانی ،  صادق افتخارایم کیوایم کے امیدوارہیں

پی ایس 111میںپی ٹی آئی کے شہزاد قریشی، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ اورایم کیوایم کے جہانزیب مغل آمنے سامنے ہیں

الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کے لیے سہولت سینٹر قائم کردیا ہے، سہولت سینٹر 21اکتوبر کو صبح8 سے شام 6بجے تک کام کرے گا اور متعلقہ حلقوں کےشہری تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔

این اے دو سو سیتنالیس تحریک انصاف کا مضبوط حلقہ بن چکا ہے، ڈاکٹر عارف علوی اس حلقے سے دوبار کامیاب قرار پائے صدر مملک بننے کے بعد انہوں نے یہ نشست خالی کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل صوبائی نشست پی ایس ایک سو گیارہ سےمنتخب ہوئے تھے تاہم گورنر سندھ بننے کے بعد انہوں یہ نشست خالی کی تھی

یہ بھی پڑھیں

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے