سلیم ناصرنے اپنی فنکارانہ, زندگی, کی شروعات, ریڈیو پاکستان, سے کی

سلیم ناصرنے اپنی فنکارانہ زندگی کی شروعات ریڈیو پاکستان سے کی

کراچی: ڈرامہ سیریل ان کہی، جانگلوس اورتاریخی ڈرامہ سیریل آخری چٹان میں یادگار کردار اداکرنے والے ورسٹائل اداکار سلیم ناصر کی آج 29 ویں برسی منائی جارہی ہے

15 نومبر1944 کو پیدا ہونے والے، سلیم ناصرنے اپنی فنکارانہ زندگی کی شروعات ریڈیو پاکستان سے کی، بعدازاں ٹیلی وڑن کی اسکرین پر کچھ ایسے انمول کردار اداکیے جوبرسوں گذرنے کے بعد بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ انورمقصود کی تحریرکردہ ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھامیں گھریلوملازم اکبر کے کردار نے سلیم ناصرکوحقیقی معنوں میں بام عروج بخشا۔
سلیم ناصر نے ڈرامہ سیریل ان کہی میں ماموں کا کردار جبکہ تاریخی ڈرامہ سیریل آخری چٹان میں سلطان جلال الدین خوارزم شاہ کا کردارجس خوبی سے اداکار وہ ان کے بہترین اداکارہونے کی دلیل ہے۔ ان کے مقبول ڈراموں میں ان کہی،آنگن ٹیڑھا،یانصیب کلینک ،جھوک سیال ،زنجیر،جانگلوس، بندش،آخری چٹان اور کیپٹن سرورشہید شامل ہیں۔
سلیم ناصر نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ ایک فلم زیب النسا میں وحید مراداورشمیم آرا کے ہمراہ اداکاری کے جوہردکھائے۔19 اکتوبر 1989 کو 44برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے