سندھ حکومت نے, انٹرویوز, کی بنیاد پر, ڈاکٹرز, بھرتی کر,نے ,کا فیصلہ

سندھ حکومت نے انٹرویوز کی بنیاد پر ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ بغیر تحریری امتحان کے صوبے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد ڈاکٹرز بھرتی کیے جائیں گے

سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان لینا طویل مرحلہ ہے لہذا وقت بچانا اور عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ یہ فیصلہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے پیش نظر کیا گیا اور سندھ کابینہ اس حوالے سے فیصلے کی منظوری دے چکی ہے، ابتدائی طور پر ماہر اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کو کانٹریکٹ کی بنیاد پر، تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے بعد بھرتی کیا جائے گا۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھرتی کیے گئے ڈاکٹروں کو بعد میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنا ہوگا، ڈاکٹرز کی بھرتی فوری طور پر شروع کی جائے گی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس ضمن میں محکمہ صحت کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور

شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑروپے کرپشن سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے