گووندا کی فلم ’رنگیلا راجہ‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر مقبول

گووندا کی فلم ’رنگیلا راجہ‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر مقبول

ممبئی

بھارتی فلم اسٹار گووندا کی کامیڈی سے بھرپور فلم ’رنگیلا راجہ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

90ء کی دہائی میں بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے گووندا فنی کیریئر میں 131 فلموں میں کام کرچکے ہیں، الزام، راجہ بابو، ہیرو نمبر ون اور نصیب جیسی کئی فلمیں انہیں پہچان دلانے میں سنگ میل ثابت ہوئیں۔ اپنے شوخ انداز کی مقبولیت کے پیش نظر گوندا آج بھی کامیڈین فلموں کو ترجیح دیتے ہیں اور اب اُن کی ایک آنے والی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کی فلم  ’رنگیلا راجہ‘ کے جاری کردہ ٹریلر کی ابتداء میں اُن کی ماضی کی مشہور فلمز ’الزام ، ’آنکھیں‘ اور ’شعلہ اور شبنم ‘ کے منفرد رقص کی جھلک دکھائی گئی ہے جب کہ بقیہ ٹریلر میں گووندا ہمشکل کا کردار کر رہے ہیں۔

دو منٹ 18 سیکنڈ کے ٹریلر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یوٹیوب پر اس ٹریلر کو اب تک 10 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے