سائیکلنگ ریس کا افتتاح،زیر تعمیر پُلوں کا معائنہ

وزیراعلیٰ سندھ نے آج علی الصبح کمشنر ہاؤس کراچی کے سامنے سندھ سائیکلنگ ریس کاافتتاح کر تے ہوئے کہا کہ کھیل اور تفریح صحت مند معاشرے کی علامت ہوتے ہیں

اس لیے سندھ حکومت اس حوالے سے کی گئی ہر سرگرمی کو نہ صرف سراہے گی بلکہ پوری طرح سےحوصلہ افزائی بھی کرے گی انہوں سندھ سائکلنگ ریس کی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی

بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ ٹھٹھہ کے لیے روانہ ہو گئے جہاں راستے میں انہوں نے ملیر کالابورڈ پر زیر تعمیر پل پر جاری کام کا معائنہ کیا اور عملے کو ہدایات دیں جب کہ قائد آباد پل کے نیچے ٹریفک جام پر وہ گاڑی سے باہر نکل آئے اور اعلیٰ حکام کو پل کے نیچے اور اطراف قائم غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرانے کا حکم دیا تا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے