بھارتی موسیقار انو ملک پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام

بھارتی موسیقار انو ملک پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام

ممبئی

بھارتی  موسیقار انوملک بھی ’’می ٹو‘‘کی زد میں آگئے گلوکارہ شوئیتا پٹیل نے ان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انوملک نے انہیں 15 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا تھا۔

بالی ووڈ میں کئی سپر ہٹ گانے دینے والی گلوکارہ شوئیتا پٹیل نے اپنی ’’می ٹو‘‘ کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 2001 میں جب وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم جمانے کی کوشش کررہی تھیں اس وقت انہیں انوملک کے مینیجر کافون آیاتھا اور انہیں  گانے کے آڈیشن کے لیے بلایاگیاتھا۔

آڈیشن کے بعد انوملک نے مجھے کہا کہ وہ مجھے سنیدھی چوہان اور گلوکار شان کے ساتھ گانا گانے کا موقع دیں گے لیکن پہلے مجھے انہیں بوسہ دینا ہوگا، شوئیتا نے کہا اس وقت میری عمر صرف 15 برس تھی اور میں اسکول میں پڑھتی تھی اور انہیں ’’انو انکل‘‘ کہتی تھی، یہ میری زندگی کا سب سے برا تجربہ تھا۔

شوئیتا پنڈت نے ٹوئٹر پر تمام نوجوان لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کو انوملک سے خبردار رہنے کی تلقین کرتی ہوں۔

فواد خان اور عمران عباس دنیا کے 100 پر کشش ترین مردوں کی فہرست کیلئے

یہ بھی پڑھیں

تلخ, حقیقت کی, عکاسی کرنے, والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘

تلخ حقیقت کی عکاسی کرنے والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘

فلمز کے اشتراک سے بنائی جانے والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘ کا شاندار ٹریلر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے