فواد خان اور عمران عباس دنیا کے 100 پر کشش ترین مردوں کی فہرست کیلئے نامزد

فواد خان اور عمران عباس دنیا کے 100 پر کشش ترین مردوں کی فہرست کیلئے نامزد

فواد خان اور عمران عباس انسٹا گرام پر دنیا کے 100 پر کشش ترین مردوں کی فہرست کے لیے نامزد ہوگئے۔

فہرست میں اداکار ریتھک روشن ، زین ملک، بریڈ پِٹ ، لیو نارڈو ڈی کیپریو اور شاہد کپور بھی شامل ہیں۔

پاکستانی ڈراموں سے لے کر با لی وڈ کی فلموں تک ،ہز اروں دلوں پر راج کرنے والے فواد خان اور عمران عباس’ہنڈریڈ موسٹ ہینڈسم فیسز’ کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔

‘ہنڈریڈ مو سٹ ہینڈسم فیسز’ کے سماجی رابطے کے آفیشل اکاؤنٹ نے دونوں ادا کاروں کی تصویریں باضابطہ طور پر نامزد 2018 کے  100سب سے زیادہ وجیہہ چہروں کے عنوان کے ساتھ جاری کی ہیں۔

اس فہرست میں اداکار ادریس ایلبا ، زین ملک ، ہیری اسٹائلز ، را برٹ پیٹنسن ، ریتھک روشن ، کرس پا ئن اور کئی دیگر نام شامل ہیں۔

اس سے قبل فواد خان کا شمار پرکشش ترین ایشائی مردوں میں چھٹے نمبر پر بھی کیا گیا تھا۔

فواد خان کئی بھارتی فلموں میں کام کرنے کے بعد عالمی سطح پر شہرت حا صل کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز موسیقی سے کیا تھا۔

عمران عباس نے فلمی دنیا کا ستارہ بننے سے قبل آرکیٹیکچر کی ڈگری حا صل کی تھی۔

بوائے فرینڈ نے ماڈل کو قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں پھینک دی

یہ بھی پڑھیں

کیا پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف سے قرض لے رہا ہے؟

کیا پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف سے قرض لے رہا ہے؟

لاہور: وینا ملک نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے