آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 سے 28 اکتوبر تک ابوظہبی اور دبئی میں کھیلی جائے گی۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کردہ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، عماد وسیم، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، وقاص مقصود اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے