ابوظہبی: پاکستاننے مخالف ٹیم پر غلبہ پا لیا، ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی
شاہینوں نے گینگروز کے گرد شکنجہ کس دیا،پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹاکرے میں پاکستان نے مخالف ٹیم پر غلبہ پا لیا
پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 538 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا تیسرے دن پاکستانی بلے باز چھائے رہے
بابر اعظم نے 99 رنز کی شان دار اننگز کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد نے ایک بار پھر ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور 81 رنز اسکور کیے.
فخر زمان 66، اظہر علی 64 اور اسد شفیق نے 44 رنز اسکور کیے۔ انگلش بالر نیتھن لائن نے 4 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا.
پاکستان نے دوسری اننگز 400 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کر کے آسٹریلیا کو 538 رنز کا ٹارگیٹ دے دیا.
دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنائے تھے