,افغانستان, میں, فائرنگ، گورنر قندھار ,اور صوبائی پولیس چیف, ہلاک

افغانستان میں فائرنگ، گورنر قندھار اور صوبائی پولیس چیف ہلاک

قندھار : افغانستان کے صوبہ قندھار میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں گورنر، صوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گورنر کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر بھی شریک تھے۔

فائرنگ سے گورنر قندھار گل آغا شیرزئی، صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق اور افغان خفیہ ایجنسی کا مقامی چیف ہلاک اور دو امریکی زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب افغان اور امریکی حکام گورنر ہاؤس سے ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ صوبائی گورنر کے ایک باڈی گارڈ نے کیا تاہم اس حوالے سے افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔

کراچی کے فنڈز کے استعمال کی نگرانی کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ: فواد چوہدری

افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

نیٹو ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔

ترجمان کے مطابق قندھار کمپاؤنڈ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار اور ایک امریکی شہری زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب طالبان نے قندھار کے گورنر کمپاؤنڈ میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ امریکی جنرل اسکاٹ ملر تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے