کراچی: نجی اسکولوں کیلئے 16 نکات پر مشتمل سکیورٹی ہدایت نامہ جاری

کراچی :ڈائریکٹر اسکولز سندھ نے کراچی کے نجی اسکولوں کے لئے 16 نکات پر مشتمل سکیورٹی ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔

کراچی کے نجی اسکولوں کے لئے ڈائیریکٹر اسکولز سندھ نے 16 نکات پر مشتمل ہدایت نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق اسکول میں داخلے کے لئے انتظامیہ غیر متعلقہ افراد کو پاس جاری کرے گی ۔ تمام اسکولوں قریبی ہسپتالوں اور پولیس تھانے کے فون نمبرز لازمی ہونے چاہیے ۔ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور اسکول کی دیواروں کو دس فٹ اونچا کیا جائے ۔ اسکول کے تمام عملے کی مکمل لسٹ قریبی تھانے کو جمع کرائی جائے ۔ تھانے کی تصدیق کے بعد اسکول میں چوکیدار کو تعینات کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

اگر نیب قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتا تو اپنے ایس او پی ختم کردے

اگر نیب قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتا تو اپنے ایس او پی ختم کردے

کراچی: 2016 سے انکوائری زیر التواء ہونے پر چیف جسٹس نیب حکام پر برہم ہوگئے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے