,وزیراعظم پاکستان, نے, ملائیشین, وزیراعظم, مہاتیر محمد, کو, دورہ ,پاکستان, کی, دعوت

وزیراعظم پاکستان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان کی دعوت

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

سرکاری خبررساں ایجنسی ’ اے پی پی ‘ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے عام انتخابات میں مہاتیر محمد کی جماعت کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

عمران خان نے ملائیشیا کی مستحکم معاشی ترقی میں مہاتیرمحمد کے وژن کوسراہا اور کہا کہ وہ ایک مدبر اور عالمی رہنما ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور عملی سطح پر اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر مہاتیر محمد نے بھی پاکستان کے حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد دی۔

وزیراعظم 23 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے؛ ذرائع

وزیراعظم نے ملائشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

مہاتیر محمد نے بھی وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کے جلد دورے کی دعوت دی اور انہوں نے بھی یہ دعوت قبول کر لی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ اور سعودی عرب کے وزیر اطلاعات نے وزیر اعظم ہاؤس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں تھیں۔

اس سے قبل ستمبر کے آغاز میں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈونفرڈ نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی اور وزیراعظم عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے مختلف ممالک کے سفیر اور وزرا ا ملاقاتیں کرچکے ہیں جبکہ بعض ممالک کے سربراہان سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

اسلام آباد: این ڈی ایس کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے