کراچی:پی ٹی آئی کی حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرض لیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے معیشت کی سطح پر غریب عوام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے
سانحہ کارساز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے سابقہ چیئرمین بینظیر بھٹو پر ہونے والا دہشت گرد حملہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ جمہوریت، امن اور آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد اس ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرنے، اداروں کو آئینی حدود میں کام کروانے، میڈیا کی آزادی اور غریب عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔