,کریمی, : کالج, پر ,حملے, میں, ,18 افراد ,ہلاک، درجنوں زخمی

کریمیا : کالج پر حملے میں 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کریمیا : روس سے الحاق شدہ جزیزہ نما ملک کریمیا کے علاقے میں ووکیشنل کالج میں حملے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام کا کہنا تھا کہ کریمیا کے علاقے کیرچ میں واقع کالج میں بارودی مواد پھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں بعد ازاں انہوں نے کہا ک کیرچ کے ٹیکنیکل کالج میں فائرنگ کے نتیجے میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔

روسی تفتیش کاروں کے مطابق ایک 18 سالہ طالب علم واقعہ کا ذمہ دار تھا جس نے بعد ازاں اپنی جان بھی لےلی تھی، طالب علم کی شناخت ولاديسلاف روسلياكوف کے نام سے ہوئی۔

تفتیشی کمیٹی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ میں حملہ آور کو رائفل کے ساتھ کالج میں داخل ہوتے اور طلبا پر فائرنگ کرتے دیکھا گیا،

حملے کے بعد مقامی حکام نے جزیرہ نما کریمیا میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی ، انہوں نے 19 کلومیٹر طویل پل پر بھی سیکیورٹی تعینات کردی ہے جو روس کو کریمیا سے ملاتا اور رواں برس کے آغاز میں ہی آمدوروفت کے لیے کھولا گیا تھا۔

روسی وزیر دفاع سرگئی شوگئی کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ملٹری ہسپتال پہنچانے اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 4 ملٹری طیارے بھیجنے کو تیار ہیں۔

پارکنگ کی سہولت نہ ہونے پر شادی لان بند کرنے کا فیصلہ : چیف کراچی پولیس

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ حکام کی جانب سے اس دہشتگرد حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ صدر پیوٹن نے تفتیش کاروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ہلاک شدگان کےلواحقین سے اظہارِ مذمت کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

عینی شاہدین نے دھماکا خیز مواد سے متعلق کچھ نہیں بتایا لیکن ایک کا کہنا تھا ایک یا اس سے زائد مسلح حملہ آوروں نے اسکول پر حملہ کیا تھا۔

ایک اخبار نے لکھا کہ ’طالب علم سیمیوں گاوریلو نے بتایا کہ وہ لیکچر کے دوران سوگیا تھا اورگولیوں کی آواز سے ان کی آنکھ کھلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے کلاس سے باہر دیکھا تو ایک نوجوان شخص رائفل سے لوگوں کو نشانہ بنارہا تھا۔

ووکیشنل کالج کے ڈائریکٹر اولگا گریبنی کووا نے کیرچ نیٹ ٹی وی کو بتایا کہ آٹومیٹک رائفل سے لیس افراد نے کالج پر دھاوا بول کر جسے دیکھا قتل کیا۔

ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ وہ حملے سے کچھ دیر قبل ہی گراؤنڈ سے گئیں تھیں انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں طلبا اور استاذہ شامل تھے۔ کیرچ کی بندرگاہ مشرقی کریمیا میں واقع ہے، جس پر روس قابض ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

تہران: ایرانی رضاکار فورس بیسج (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے