,دوہری شہریت, کا ,معاملہ،لیگی سینیٹرز, ہارون اختر, اور ,سعدیہ عباسی, نااہل قرار

دوہری شہریت کا معاملہ،لیگی سینیٹرز ہارون اختر اور سعدیہ عباسی نااہل قرار

اسلام آباد:  ارکان پارلیمنٹ کی دہری شہریت کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سینیٹر ہارون اختر اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے دوہری شہریت کے معاملے میں سینیٹر ہارون اختر اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو نااہل قرار دیتے ہوئے دونوں سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن واپس لینے اور ان نشستوں پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد نیب ٹیم شہباز شریف کو لیکر روانہ

عدالتِ عالیہ نے حکم دیا ہے کہ سینیٹر چودھری سرور کی جانب سے شہریت ترک کرنے کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرائے جائے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایم این اے نزہت صادق کے امریکی شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کی بھی تصدیق کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ وزارتِ خارجہ ایم این اے نزہت صادق اور چودھری سرور کے پارلیمنٹ سرٹیفکیٹس کی تصدیق کرا کے رپورٹ دے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے