آئی ایم ایف, چیف, سعودی عرب میں, سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت, ملتوی

آئی ایم ایف چیف سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت ملتوی

واشنگٹن: آئی ایم ایف کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ‘مینیجنگ ڈائریکٹر کا مشرق وسطیٰ کا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے

تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں دی۔
کرسٹین لاگارڈے کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والی ‘فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو’ کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔
استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں 2 اکتوبر کو آخری بار دیکھے جانے والے صحافی جمال خاشقجی کے مبینہ قتل کے بعد عالمی کاروباری اور میڈیا کے رہنماؤں نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔
ہفتہ کو بالی میں آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے دوران کرسٹین لاگارڈے کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ہفتے کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض جائیں گی۔
اس وقت ان کا صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ‘انسانی حقوق اور معلومات کی آزادی ضروری حقوق ہیں اور وہ صحافی کے مبینہ قتل کے واقعے پر خوفزدہ ہیں۔’
ان کا کہنا تھا کہ انہیں دنیا بھر میں آئی ایم ایف کے معاملات چلانے کے لیے ایسے واقعات کو ایک طرف رکھ کر آگے بڑھنا ضروری ہے۔
امریکا میں مقیم سعودی صحافی جمال خاشقجی گزشتہ 2 ہفتے سے لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ انہیں ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب سے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کرنے والے جمال خاشقجی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ تھے جبکہ ادارے نے بھی ان کی گمشدگی کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے