مسلم اقلیت کو, مبینہ قید میں, رکھنے کے ,معاملے پر ,دفاعی, بیان جاری

مسلم اقلیت کو مبینہ قید میں رکھنے کے معاملے پر دفاعی بیان جاری

بیجنگ: چین نے اپنے مغربی صوبے سنکیانگ میں مسلم اقلیت کو مبینہ قید میں رکھنے کے معاملے پر دفاعی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی حکام انہیں ’پیشہ ورانہ تعلیمی‘ مراکز کے ذریعے دہشت گردی کو روک رہے ہیں

 

بیجنگ کی جانب سے ان مراکز سہولیات کے خلاف عالمی احتجاج کا جواب سلسلہ وار اداریے اور انٹرویوز کے ذریعے دیا جارہا ہے اور اس تاثر کو مسترد کیا جارہا کہ سنکیانگ میں کیمپوں میں ماورائے عدالت ’تعلیم دینے‘ کا نظام استعمال کیا جارہا ہے۔
اس حوالے اقوام متحدہ کے پینل کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 10 لاکھ نسلی یوغروں اور دیگر لوگ خاص طور پر مسلم کزک اقلیتیں سمجھتیں ہیں کہ انہیں ان مراکز میں مرضی کے خلاف رکھا گیا ہے۔
سنکیانگ کی آبادی میں سے زیادہ تر مسلمان اقلیت یوغور سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس پروگرام پر بین الاقوامی برادری کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ امریکا اور اقوام متحدہ کمیٹی نے خاص طور مذمت کی تھی۔
یہ بات واضح رہے کہ ابتدائی طور پر چینی انتظامیہ نے ان سہولیات کی موجودگی کا انکار کیا تھا لیکن بعد میں انہیں اپنا موقف اس وقت تبدیل کرنا پڑا جب ان کی اپنی حکومت کی جانب سے سیٹلائٹ تصاویر اور دستاویز جاری کیے گئے، جس نے ان کی پوزیشن کو غیر مستحکم کیا۔
اس حوالے سے چین کی سرکاری سنکوا نیوز سروس نے چیئرمین سنکیانک حکومت شہرت ذاکر کا ایک انٹرویو شائع کیا، جس میں ان مراکز کے استعمال کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ اب ’محفوظ اور مستحکم‘ ہے۔
تاہم حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ان مراکز میں کتنے لوگوں کو رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ’ان پیشہ ورانہ مراکز کے ذریعے زیادہ تر تربیتی افراد اپنی غلطیوں پر غور کرنے کے قابل ہوچکے ہیں اور وہ دہشت گردی اور مذہبی انتہاپسندی کے جوہر اور نقصان کو واضح دیکھ رہے ہیں‘۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل چین کے محقق پیٹرک پون نے کہا کہ شہرت ذاکر کا دعویٰ ہے کہ ’ تمام دستیاب ثبوت غلط ہیں اور یہ کیمپوں میں رہنے والے اور جو گمشدہ ہیں ان کے خاندانوں کی بے عزتی ہے‘۔
تاہم انہوں نے کہا کہ ’ بات کو گھمانے کی کوئی کوشش اس حقائق کو نہیں چھپا سکتی کہ چینی انتظامیہ ایک منظم جبر کی مہم کا آغاز کر رہی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

نئی دہلی: پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے