نیب نے شہباز شریف, کو, قومی اسمبلی, میں پہنچادیا
Supporters of Shahbaz Sharif, the younger brother of ousted Pakistani Prime Minister Nawaz Sharif and the head of Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), wave the party's flag as they attend his campaign rally in Pindi Gheb, in the district of Attock, in the Punjab province, on July 19, 2018, ahead of Pakistan's election. Polls opened on July 25 in a tense, unpredictable Pakistani election that could be former World Cup cricketer Imran Khan's best shot at power, after a campaign marred by allegations of military interference and a series of deadly attacks. / AFP PHOTO / WAKIL KOHSAR

نیب نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں پہنچادیا

اسلام آباد:نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حکم پر شہباز شریف کو لاہور سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد منتقل کیا

شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پہنچا کر سارجنٹ ایٹ آرمز (اسمبلی کے مسلح سیکورٹی اہلکار) کے حوالہ کردیا گیا جو سارا وقت ان کے ساتھ رہے گا اور سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔
ن لیگ کے اراکان پارلیمنٹ شہباز شریف سے ملاقات کے لیے قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں پہنچے تاہم سیکیورٹی نے اندر جانے سے روک دیا۔ ملاقات کی اجازت ملنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور مسلم لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔
آشیانہ کرپشن اسکینڈل میں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن کے مطالبے پر آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے اراکین بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پیپلز پارٹی, نے, قومی اسمبلی میں, احتجاج کیا

پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا

اسلام آباد: پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے پیپلز پارٹی نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے