شہباز شریف, جب یہاں, آئیں ہیں تو ہاؤس میں, ایک مثبت, بحث ہونی, چاہیے

شہباز شریف جب یہاں آئیں ہیں تو ہاؤس میں ایک مثبت بحث ہونی چاہیے

اسلام آباد: اپنے ہی بنائے گئے احتساب کے اداروں پر تنقید کے بجائے یہ بتانا چاہیے کہ احتساب کے عمل کو کس طرح شفاف بنایا جائے

انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کے عمل میں شفافیت پر بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن ہم اس عمل کو روک نہیں سکتے، پاکستان کو گزشتہ 10 سالوں میں اس حالت پر پہنچانے والوں کا اگر احتساب کا وقت آیا ہے تو اس میں نرمی نہیں آنی چاہیے بلکہ اسے آگے بڑھنا چاہیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب میں شفافیت کے عمل پر بات چیت ہونی چاہیے، احتساب کے قانون میں اگر ترمیم چاہتے ہیں تو اسے سامنے لانا چاہیے کیونکہ اس عمل میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم یا وفاقی کابینہ کا احتساب کے فیصلوں سے کوئی تعلق نہیں اور قانون میں لکھا ہوا ہے کہ چیئرمین کا اختیار ہے کہ وہ اس معاملے میں کیا چاہتے ہیں اور گزشتہ 10 برسوں میں احتساب کے قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔
انہوں نے مسلم لیگ(ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہم آپ کے رسم و رواج کو آگے نہیں لے جانا چاہتے بلکہ ملک میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ شور شرابا کرنے یا ہنگامہ آرائی کرنے سے احتساب کا عمل رک جائے گا تو ایسا نہیں ہے، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ 50 لوگ جیل میں ہونے چاہیئں یہ جھگڑا انہیں 50 لوگوں نے ڈالا ہوا ہے، انہوں نے جو پاکستان کا پیسہ چوری کیا ہے وہ پیسہ ہم واپس لائیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کی حالت ایسی کردی کہ کوئی ادارہ منافع میں نہیں ہے، پی آئی اے پر 406 ارب کا قرضہ ہے اور ہر مہینے 2 ارب کا نقصان کر رہی ہے، 2013 میں گیس کے محکمے کا کوئی خسارہ نہیں تھا لیکن 5 سال میں اربوں روپے کا خسارہ پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، خطرہ صرف موٹو گینگ کو ہے اور یہ گینگ جتنا شور مچا لے احتساب کا عمل نہیں رکے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تیزی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سے کوئٹہ اور مالاکنڈ میں اب تک ایسے 9 اکاؤنٹس کی نشاندہی

کراچی سے کوئٹہ اور مالاکنڈ میں اب تک ایسے 9 اکاؤنٹس کی نشاندہی

اسلام آباد: محکمہ ٹیکس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایف بی آر نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے