گاڑی پر فائرنگ،ولیج کونسل چیئرمین اپنے تین بیٹو ں سمیت افراد جاں بحق

کوہاٹ کے علاقے سکر درہ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ولیج کونسل چیئرمین اپنے تین بیٹوں سمیت جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ولیج کونسل کے چیئرمین اپنے بیٹوں اور ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی پر سوار جارہے تھے کہ نامعلوم افرادنے حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ولیج کونسل کے چیئرمین سمیت چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، مرنیوالے باپ بیٹے تھے۔ گولیاں لگنے سے تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے تاہم ملزموں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں

ایک ہزار 6 سو پولیو ورکرز مراعات, و پینشن کا تنازع حل نہ, ہونے پر, پولیو مہم کا, بائیکاٹ

ایک ہزار 6 سو پولیو ورکرز مراعات و پینشن کا تنازع حل نہ ہونے پر پولیو مہم کا بائیکاٹ

گلگت بلتستان :ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے