منی لانڈرگ کے مقابلے میں ایران کا بینکاری نظام طاقتور ہے ایف اے ٹی ایف

منی لانڈرگ کے مقابلے میں ایران کا بینکاری نظام طاقتور ہے ایف اے ٹی ایف

ایف اے ٹی ایف کے ایگزیکیٹوسکریٹری نے ایران کے بینکاری نظام کو منی لانڈرنگ کے مقابلے میں انتہائی قانونی اور طاقتور قرار دیا ہے۔

دہشت گردی کے مالی وسائل کی ترسیل پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایگزیکیٹو سکریٹری ڈیوڈ لوئس نے اپنے ایک انٹرویو ایران اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان تعاون کو مثبت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اور مرکزی بینک طاقتور قوانین کے ذریعے منی لانڈرنگ کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا بینکاری نظام پوری طرح مطمئن ہے اور دنیا کے دوسرے ممالک اس کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا چھے روزہ اجلاس چودہ اکتوبر سے پیرس میں شروع ہوگیا ہے اور انیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔اس اجلاس میں عالمی مالیاتی نظامی کی سلامتی کے حوالے سے ایک سوچالیس رپورٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اس اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے ایران کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

فرانس میں بدترین سیلاب، 13 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

تہران: ایرانی رضاکار فورس بیسج (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے