کراچی پولیس افسران کی ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی

کراچی پولیس افسران کے ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، آئی جی سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کراچی پولیس کا کوئی بھی افسر ٹاک شو سمیت کسی بھی پروگرام میں بنا اجازت نہیں بیٹھ سکے گا، ٹی وی شو میں شرکت کرنے کیلئے پولیس افسر کو آئی جی سندھ سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

تحریری اجازت نامہ ملنے کے بعد ہی متعلقہ افسرٹاک شو یا مارننگ شو میں حصہ لے سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ افسران ٹاک شوز میں بیٹھ کر پولیس ایس او پی کی خلاف ورزی کر رہے تھے، جس سے محکمہ میں مسائل پیدا ہورہے تھے۔

جس کے بعد آئی جی سندھ کے حکم پر یہ آرڈر جاری کیا گیا ہے، اب افسر کو آئی جی سندھ کو ایک تحریری درخواست ارسال کرنا ہوگا، جوابی خط کے بعد شرکت کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے