شوہر کے موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہونے پر

محبت میں جان دینے کے دعوے تو سبھی کرتے ہیں لیکن جب مصیبت آتی ہے تو اکثر لوگ پہلو بچا کر پتلی گلی پکڑ لیتے ہیں لیکن سیالکوٹ کے نواحی علاقے گوہدپور میں خاوند کے موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہونے کی اطلاع ملنے پر بیوی بھی صدمے سے انتقال کرگئی۔

بتایا گیا ہے کہ اشرف موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوگیا جس کے انتقال کی خبر ملنے پر اشرف کی بیوی شمیم بی بی بھی صدمے سے انتقال کر گئی۔ دونوں میاں بیوی کی اکٹھی نماز جنازہ گوہد پور میں ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ اس موقع پر میاں بیوی کے اکٹھے جنازے پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے