کرکٹ کی نئی تاریخ رقم: سری لنکن باولر کی پاکستان کے خلاف میچ میں دائیں اور بائیں ہاتھ سے باولنگ

میر پور(نیوز ڈیسک) انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی۔پاکستان کے خلاف میچ میں سری لنکا کے باولرکمیندو مینڈس نے دائیں اور بائیں ہاتھ سے باولنگ کی ۔ انہوں نے ایک ہی اوورچ میں دو گیندیں بائیں اور چار دائیں ہاتھ سے کرائیں۔ اس طرح وہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے باولر بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی اوور یا ایک ہی میچ میں دونوں ہاتھوں سے باولنگ کی۔ باولنگ کے علاوہ انہوں نے بیٹنگ میں بھی اپنے جوہر دکھائے اور 68رنز بنائے۔واضح رہے کہ یہ میچ پاکستان نے جیت کر اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

لندن: انگلینڈ میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عالمی کرکٹ کپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے