,صحافی گمشدگی ,معاملہ،مائیک پومپیو, کی, شاہ سلمان, سے ,خصوصی ,ملاقات

صحافی گمشدگی معاملہ،مائیک پومپیو کی شاہ سلمان سے خصوصی ملاقات

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے براہِ راست ملاقات کی۔

مائیک پومپیو منگل کی صبح سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے جہاں وزیر خارجہ عادل الجبیرنے ان کا استقبال کیا، جس کے فوراً بعد وہ شاہی محل پہنچے جہاں شاہ سلمان نے ان کا خیر مقدم کیا، بعدازاں دونوں کے درمیان بند کمرے میں ملاقات ہوئی۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے سعودی عرب اور ترکی پر زور دیا کہ جمال خقشقجی کی گمشدگی اور مبینہ قتل کے حوالے سے انہیں جو بھی معلومات ہیں وہ منظرعام پر لائیں.

امریکی ترجمان ہیتھرنوریٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی درخواست پر مائیک پومپیو سعودی عرب کے دورے کے بعد ترکی جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر نے واشنگٹن پوسٹ کے صحافی کی گمشدگی پر آزادانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کیس:’نیب کی تحقیقات پرآنکھیں بند کروانےکی کوشش کامیاب نہیں ہونےدینگے‘

امریکی ٹی وی سی این این نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی حکام جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ایک بیان تیار کررہے ہیں جس میں اس بات کا اعتراف کیا جاسکتا ہے سعودی قونصل خانے میں تفتیش کے دوران صحافی کا قتل ہوگیا۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں 2 نامعلوم ذرائع کا ذکر کیا گیا اور اس کے ساتھ اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ چونکہ ابھی تک اس بارے میں بیان جاری نہیں ہوا اسلیے ہوسکتا ہے کہ سعودی عرب اپنا فیصلہ تبدیل کرلے۔

مذکورہ بیان میں سعودی حکام مبینہ طور پر یہ اعتراف کرسکتے ہیں کہ تحقیقات کے غلط سمت میں جانے کے باعث صحافی کی موت واقع ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی صدر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ واقعے میں نامعلوم قاتل ملوث ہوسکتے ہیں۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی سعودی شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی جنہوں نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شاہ سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ ہم اس حوالے سے تمام معلومات حاصل کرنے کے لیے ترکی کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جس پر امریکی صدر نے کہا کہ وہ فوری طور پر سعودی فرمانروا سے ملاقات کرنے کے لیے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کو روانہ کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ سعودی حکام نے اتنی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کے پاس شاہ سلمان کی بات پر یقین کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی وزیرِ خارجہ نے کشمیر کے سوال پر بھارتی صحافی کا منہ بند کرا دیا

سعودی وزیرِ خارجہ نے کشمیر کے سوال پر بھارتی صحافی کا منہ بند کرا دیا

نئی دہلی: سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اور دھچکا پہنچا ہے، سعودی وزیرِ خارجہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے