,کندھ کوٹ, چنگچی, رکشہ, خوشحال خان ایکسپریس, کی, زد میں, آگیا، ,6 خواتین جاں بحق

کندھ کوٹ: چنگچی رکشہ خوشحال خان ایکسپریس کی زد میں آگیا، 6 خواتین جاں بحق

کندھ کوٹ :  کندھ کوٹ کے قریب مسافروں سے بھرا رکشہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی زد میں آگیا جس کے باعث 6 خواتین جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ ہیبت شہید اسٹیشن اور کندھ کوٹ کے درمیان ریلوے کراسنگ پر چنگچی رکشہ مسافر ٹرین کی زد میں آگیا۔

ترجمان کے مطابق حادثے میں 6 خواتین موقع پر جاں بحق اور دیگر زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے وقت چنگچی رکشے میں خواتین سمیت 15 افراد سوار تھے۔

ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو بچھڑے 67 برس بیت گئے

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی کشمور کو حادثے کی جگہ امدادی کاروائی کی ہدایت کی ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ تعلیم ,کے افسران, درست رپورٹ نہ, دے, سکے

محکمہ تعلیم کے افسران درست رپورٹ نہ دے سکے

کراچی:عالمی بینک اور محکمہ تعلیم سندھ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے