دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

ابوظہبی : پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی فخر زمان اور محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے اننگر کا آغاز کیا تو 5 رنز کے مجموعی اسکور پرمحمد حفیط مچل اسٹارک کی گیند پرآؤٹ ہوگئے۔

پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 60 پر 5 کھلاڑی پویلین روانہ ہوئے، محمد حفیظ 4، اظہر 15، حارث سہیل ، اسد شفیق اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد اور فخرز زمان نے محتاط انداز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی گرتی بیٹنگ لائن کو سہارا فراہم کیا، سرفراز اور فخر زمان 94 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ قومی ٹیم کا مڈل آرڈر بری طرح سے ناکام نظر آیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے زخمی اوپنر امام الحق کی جگہ فخرزمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے