سابقہ مِس یونیورس بولی وڈ سشمیتا سین جس ایونٹ میں بھی شرکت کرتی ہیں اسے چار چاند لگادیتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے ممبئی ٹائمز فیشن ویک میں ریمپ پر واک کرے مداحوں کے دل جیت لئے
ممبئی میں ہونے والے 3 روزہ فیشن ویک میں سشمیتا نے فیشن ڈیزائنر نیتا لولیا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی جسے حاضرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
بولی وڈ حسینہ نے ہلکے میک اپ کے ساتھ آئیوری وائیٹ رنگ کا گاؤن اور ہیرے کے زیورات بہنے ہوئے تھے۔
سشمیتا کے علاوہ اس ایونٹ میں دیشا پٹانی، یامی گوتم، کالکی کوچلین اور سوہا علی خان نے بھی شرکت کی