نیب کی, شہبازشریف, سے ابتدائی, تحقیقات کی, رپورٹ جاری

نیب کی شہبازشریف سے ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ جاری

لاہور:رپورٹ کے مطابق آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کا ٹھیکہ لطیف اینڈ سنز کمپنی کو دیا گیا، بولی میں ناکام رہنے والی کسی کمپنی نے شکایت نہیں کی

یب کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نےغیرقانونی طور پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، تحقیقاتی کمیٹی نے بعض بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ شہبازشریف نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، فواد حسن فواد سے ملی بھگت کرکے معاملہ اینٹی کرپشن کے سپرد کیا گیا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا فواد حسن فواد نے کروڑوں روپے رشوت لی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہبازشریف نے ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دینے کا حکم دیا، شہبازشریف کے فیصلے سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا۔
نیب رپورٹ میں احد چیمہ پر بھی رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا۔ شہبازشریف کےاقدام سے لاگت 3 ارب 38 کروڑ تک جا پہنچی۔ شہبازشریف نے کمیٹی بنانے کے سوال کا جواب نہیں دیا۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا شہبازشریف سے مزید تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پی ایل ڈی سی شیخ علاؤالدین سے بھی تحقیقات کی گئیں۔
علاؤالدین نے بتایا پی ایل ڈی سی کے ڈائریکٹر نے لطیف اینڈ سنز سے 5 کروڑ مانگے۔
رپورٹ کے مطابق سفارش پرخواجہ منصورکو پی ایل ڈی سی کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔ شہبازشریف نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے لیے وقت مانگا ہے۔
نیب نے ان شواہد کی بنیاد پر شہباز شریف کے ریمانڈ کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے