لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کمیشن, نے, خصوصی, بنچ, کو ماہانہ, رپورٹ جمع

لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کمیشن نے خصوصی بنچ کو ماہانہ رپورٹ جمع

اسلام آباد:چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے تشکیل دیے گئے سپریم کورٹ کے خصوصی بنچ میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود شامل ہیں جو لاپتہ افراد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر مبنی رپورٹ اور کمیشن کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں

کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2011 کے بعد سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تفصیلات حاصل کرکے ماہانہ بنیاد پر خصوصی بنچ کو آگاہ کریں۔
خصوصی بنچ کو جمع کرائی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق 5 ہزار 430 لاپتہ افراد کے کیسز رجسٹرڈ ہوۓ جن میں سے 3 ہزار 556 کو نمٹا دیا گیا اور ایک ہزار 868 کیسز تاحال زیرالتوا ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 74 کیسز درج ہوئے۔
سپریم کورٹ کے خصوصی بنچ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دییاد رہے کہ 24 جون 2018 کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چيف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت ميں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی چيخ و پکار کے بعد اس حوالے سے خصوصی سيل قائم کرنے کا حکم دے ديا تھا۔
بعد ازاں 6 جولائی کو تحقیقاتی کمیشن نے تحریری بیان میں کہا کہ 30 جون تک جبری گمشدگیوں کے 3 ہزار 3 سو 31 مقدمات خارج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے