,ضمنی الیکشن, کا ,نتیجہ, آنے, والے, وقت ,کا, پیغام ,ہے، نواز شریف

ضمنی الیکشن کا نتیجہ آنے والے وقت کا پیغام ہے، نواز شریف

اسلام آباد: نواز شریف کا کہنا ہے ضمنی انتخابات میں توقعات سے بڑھ کر نشستیں ملیں، تمام تر سازشوں کے باوجود عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا، یہ پیغام ہے کہ آنے والا وقت کیسا آ رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضمنی انتخابات میں اعتماد پر عوام کا شکر گزار ہوں، حکومت کے پہلے 60 دنوں کے دوران ضمنی انتخابات میں ایسا نتیجہ پہلی بار سامنے آیا، مسلم لیگ (ن) انتقامی کارروائیوں سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ 55 دنوں میں عوام نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھ لیا، ہمارے زمانےمیں مہنگائی نہیں تھی، لوگ خوش تھے، راولپنڈی کی سیٹ بھی سمجھ لیں ہم نے ہی جیتی ہے، محنت اور جانفشانی سے بطور وزیراعظم فرض ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں جیل میں رہا، شہباز شریف جیل میں ہیں اور جس طرح کے مقدمے ہم دونوں پر بنائے گئے ہیں، وہ پوری دنیا جانتی ہے لیکن اس کے باوجود عوام نے مسلم لیگ(ن) کو جوق درجوق ووٹ دیا، جو ایک پیغام ہے کہ آنے والا وقت کس طرح کا آرہا ہے، سب اس ملک کی خیر مانگیں، اللہ کے فضل و کرم سے آگے حالات بدل جائیں گے

خورشید شاہ نے ’50 لاکھ گھر اسکیم‘ کو ڈرامہ اور حکومت کی سنگین غلطی قرار دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ہم نے تحریک انصاف کی نشستیں جیتی جبکہ روالپنڈی کی نشست پر ہماری فتح ہی ہوئی ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قیادت خواجہ سعد رفیق کے ساتھ جو سلوک ہورہا وہ سب کو پتا ہے میں اور شاہد خاقان عباسی غداری کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں لیکن قیادت پر پابندیوں کے باوجود عوام نے ہمارا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جانفشانی سے اپنا فرض ادا کیا، چار سالوں میں ڈالر 104 روپے سے بڑھا نہیں، ہمارے زمانے میں کوئی مہنگائی نہیں تھی لوگ خوش تھے لیکن نئی حکومت کے 50 دنوں میں ڈالر اور مہنگائی کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیپلز پارٹی, نے, قومی اسمبلی میں, احتجاج کیا

پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا

اسلام آباد: پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے پیپلز پارٹی نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے