,شہزادہ ہیری, اور, میگھن مارکل, کے, ہاں, بچے, کی ,پیدائش, 2019 ,میں, متوقع

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بچے کی پیدائش 2019 میں متوقع

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں 2019 میں پہلے بچےکی پیدائش متوقع ہوئے۔

شاہی محل کنسنگٹن پیلس کی جانب سے ٹوئٹر پر اس بات اعلان کیا گیا۔

شاہی اعلامیے کے مطابق، ‘ڈیوک اور ڈچز آف سوسیکس اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ڈچز آف سوسیکس کے ہاں 2019 کے موسمِ بہار میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔’

واضح رہے کہ شاہی جوڑا رواں برس مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔

لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کیے جائیں: چیف جسٹس

حال ہی میں  شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے سڈنی کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر میگھن مارکل نے جامنی رنگ کے دو فولڈر اٹھا رکھے تھے، جس پر سوشل میڈیا پر ایک بحث کا آغاز ہوگیا کہ شاید میگھن کچھ چھپانا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا میں بھی قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس شائع ہوئیں کہ شاید شاہی جوڑے کے یہاں ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے، جس کی اب شاہی محل کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے