,لوگوں, کو, قبروں, سے, نکال, کر, ٹرائل, کیے, جائیں: چیف جسٹس

لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کیے جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہےکہ وقت آگیا ہے جب لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کیے جائیں۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں چکوال میں غیرقانونی سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام کے معاملے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نےانکوائری رپورٹ جمع کرادی ہے، دو سیمنٹ فیکٹریاں لگانےکیلئے قواعد کے خلاف این اوسی جاری ہوئے۔

سیاسی رہنما سردار غلام عباس، ڈسٹرکٹ ناظم ساجد حسین، تحصیل ناظم ارشاد علی کھوکھر اور سیکریٹری مائنز اعظم سلیم غیر قانونی این او سی جاری کرنے میں ملوث ہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے محکمہ اینٹی کرپشن کو ہدایت جاری کی کہ اس کیس میں نامزد ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کیے جائیں۔

عدالتِ عظمیٰ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

پنجاب پولیس کو مطلوب: منشا بم گرفتاری دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی رپورٹ پر عدالت نے اینٹی کرپشن کو نامزد افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ وقت آگیا ہے جب لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کیے جائیں۔

عدالت نے کارروائی کی ہدایت دینے کے بعد معاملہ نمٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پیپلز پارٹی, نے, قومی اسمبلی میں, احتجاج کیا

پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں احتجاج کیا

اسلام آباد: پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے پیپلز پارٹی نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے