,پنجاب پولیس ,کو ,مطلوب: منشا بم ,گرفتاری, دینے ,سپریم کورٹ, پہنچ ,گیا

پنجاب پولیس کو مطلوب: منشا بم گرفتاری دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد: پنجاب پولیس کو زمینوں پر قبضوں کے الزام سمیت 80 مقدمات میں مطلوب منشا بم گرفتاری دینے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

عدالت پہنچنے پر منشا بم نے گرفتاری دینے کے لیے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے چیمبر میں گئے، اس دوران انہوں نے سرخ کارڈ لگا رکھا تھا جو ججز کے چیمبر کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔

منشا بم کی جانب سے اپنی گرفتاری سے متعلق عدالت میں درخواست بھی دائر کی، جس کی سماعت کھلی عدالت میں کیے جانے کا امکان ہے۔

عدالت عظمیٰ میں موجود منشا بم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے تاحال ملاقات نہیں ہوسکی، کہا گیا ہے کہ آپ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگی تو آگاہ کردیں گے۔

افغان صوبے تخار میں انتخابی ریلی میں دھماکا، 12 افراد ہلاک

قبل ازیں عدالت پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منشا بم نے کہا کہ اپنی گرفتاری دینے کے لیے سپریم کورٹ آیا ہوں اور پولیس سے چھپ کر چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونا ہے۔

منشا بم نے کہا کہ اگر چیف جسٹس نہ ملے تو انتظار کروں گا، میں خاندانی بندہ ہوں، کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا۔

قانون کے مطابق گرفتاری دینے اور خود کو عدالت کے حوالے کرنے آیا ہوں، میں کوئی قبضہ گروپ نہیں بلکہ مجھے وراثت میں جائیداد ملی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور شریف خاندان پر الزام لگایا کہ انہوں نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔

منشا بم کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے بدنام کرنے کے لیے میرا نام بم رکھا جبکہ سیاسی دشمنی کی وجہ سے میرے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

منشا بم کا نام اس وقت خبروں کی زینت بنا تھا، جب ایک بیرون ملک مقیم پاکستانی نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور کے معروف علاقے جوہر ٹاؤن میں 9 پلاٹس پر منشا بم نے قبضہ کر رکھا ہے اور وہ قبضہ گروپ ہے۔

چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کی تھی، بعد ازاں یکم اکتوبر کو سپریم کورٹ نے منشا بم کو فوری گرفتار کرنے اور قبضہ کی گئی تمام اراضی واگزار کرانے کا حکم دیا تھا۔

ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے منشا بم اور ان کے چاروں بیٹوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا بھی حکم دیا تھا۔

جس کے بعد لاہور میں قبضہ گروپ کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا گیا تھا، تاہم منشا بم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

منشا بم اور ان کے بیٹوں کے خلاف خلاف دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ درج تھے،

یہ بھی پڑھیں

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے