پاکستان جوہری, ہتھیاروں کی, دوڑ میں, شامل نہیں, ہوگا

پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے۔ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں جوہری عدم پھیلاؤ کا حامی ہے، پاکستان خطے کے تمام ممالک میں امن کا خواہشمند ہے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں تنازعہ کی بنیادی وجہ ہے، اقوام متحدہ کشمیر سمیت تمام عالمی تنازعات حل کروانےمیں کردار ادا کرے۔ پاکستان کا جوہری پروگرام آئی اے ای سے کے قواعد کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی شعبے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی امن کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔ پڑوسی ملک کے تجربات خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق بھی عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیا میں تذویراتی استحکام کا حامی ہے۔ ایٹمی توانائی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ طاس معاہدہ ختم, کرنے کی, دھمکی دی ,جو سنگین, غلطی ہوگی

سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین غلطی ہوگی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوپلوامہ حملے کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے