,کراچی, سے, ایک ,اور ,سرکاری گاڑی, چھین, لی, گئی

کراچی سے ایک اور سرکاری گاڑی چھین لی گئی

کراچی : کراچی سے وزیرِاعلیٰ ہاؤس کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالشکور کی سرکاری گاڑی چھین لی گئی۔

کراچی کے علاقے بہادر آباد سے گاڑی اس وقت چھینی گئی جب عبدالشکور کا ڈرائیور ان کے بیٹے کو کوچنگ سینٹر چھوڑنے آیا تھا۔

پولیس کے مطابق اسلحے کے زور پر تین ملزمان ٹویوٹا کرولا جی ایس اے 720 چھین کر فرار ہوگئے، ابتدائی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی بھی چھینے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے ‘اسٹریٹ واچ فورس’ کا قیام

ڈیفنس خیابان بخاری میں ملزمان میئر کراچی کی سرکاری گاڑی اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہو گئے تھے تاہم واقعے کے وقت میئر کراچی گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

گزشتہ دو سال کے دوران کراچی میں سرکاری گا ڑیاں چھینے جانے کے 64 واقعات پیش آئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 2017 اور 2018 کے دوران 25 سرکاری گاڑیاں چوری اور 39 گاڑیاں چھینی گئیں ہیں جب کہ گزشتہ ماہ سے اب تک 4 سرکاری گاڑیاں چھینی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ تعلیم ,کے افسران, درست رپورٹ نہ, دے, سکے

محکمہ تعلیم کے افسران درست رپورٹ نہ دے سکے

کراچی:عالمی بینک اور محکمہ تعلیم سندھ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے