,نیپال,: برفانی طوفان, کی, زد ,میں, آکر, 9, کوہ پیما, ہلاک

نیپال: برفانی طوفان کی زد میں آکر 9 کوہ پیما ہلاک

کٹھمنڈو: نیپال میں ‘ماؤنٹ گُرجا’ پر کوہ پیمائی کرنے والے 9 کوہ پیما برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق ریسکیو ٹیم کو ہفتہ کی صبح تباہ شدہ کیمپ کے قریب 4 جنوبی کوریا کے کوہ پیماؤں اور ان کے 4 نیپالی گائیڈز کی لاشیں ملیں، جبکہ جنوبی کوریا سے ہی تعلق رکھنے والے پانچویں کوہ پیما کو ابتدائی طور پر لاپتہ قرار دیا گیا۔

بعد ازاں حکام نے تصدیق کی وہ بھی اسی کیمپ میں موجود تھے جو شدید برفانی طوفان کی زد میں آکر تباہ ہوا۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی کوریا کے 5 باشندوں اور 4 غیر ملکیوں کی چوٹی ‘گُرجا’ سَر کرنے کی مہم کو تیز ہواؤں نے روند ڈالا اور وہ چٹان سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

پاکستان میں عام انتخابات انتہائی شفاف اور آزاد تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہیلی کاپٹر پائلٹ سدارتھا گورونگ حادثے کے مقام پر سب سے پہلے پہنچے اور تباہی کی داستان بیان کی۔

ان کا کہنا تھا کہ برفانی طوفان سے تمام خیمے تباہ ہوچکے تھے جبکہ کوہ پیماؤں کی لاشیں دور دور تک بکھر چکی تھیں، یہاں تک کہ چن کی لاشیں مرکزی کیمپ سے 500 میٹر دوری پر ملیں۔

انہوں نے بتایا کہ سب کچھ ختم ہوچکا تھا اور تمام ٹینٹس پھٹ کر بکھر چکے تھے۔

سدارتھا گورونگ نے اپنا ہیلی کاپٹر کوہ پیما ٹیم کے کیمپ سے کچھ فاصلے پر ہی اتارا اور مقامی افراد کی مدد سے کیمپ کے قریب پہنچنے کی کوشش کی، تاہم موسم کی خراب صورتحال کے باعث وہ ایک بھی لاش کو اپنے ساتھ نہیں لے جاسکے۔

پولیس ترجمان سیلیش تھاپا کا کہنا تھا کہ ریسکیو عملے نے دوسرا ہیلی کاپٹر بھیجنے کی بھی کوشش کی، تاہم تیز ہوا کے باعث وہ اڑان بھرنے سے قاصر رہا۔

واضح رہے کہ 2015 میں طوفان کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں 18 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد حالیہ طوفان سب سے تباہ کن ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی وزیرِ خارجہ نے کشمیر کے سوال پر بھارتی صحافی کا منہ بند کرا دیا

سعودی وزیرِ خارجہ نے کشمیر کے سوال پر بھارتی صحافی کا منہ بند کرا دیا

نئی دہلی: سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اور دھچکا پہنچا ہے، سعودی وزیرِ خارجہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے