حفاظتی ضمانت, کے لیے لاہور ہائی کورٹ, سے رجوع ,کر لیا

حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور:خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے جو ریکارڈ مانگا وہ فراہم کیا لیکن خدشہ ہے کہ نیب کی جانب سے غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا جائے گا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ نیب کو ممکنہ گرفتاری سے روکے اور حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
دو روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا تھا کہ حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا؟ جس پر خواجہ سعد رفیق کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور سے اسلام آباد پہنچنے پر کال اپ نوٹس کے بارے میں علم ہوا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں انہیں کئی بار طلب بھی کیا جاچکا ہے۔
نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سائٹی میں بڑے پیمانے پر خرد برد کی تحقیقات کا آغاز گزشتہ برس نومبر میں کیا تھا، اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ مذکورہ سوسائٹی خواجہ سعد رفیق کی ہے جبکہ انہوں نے عدالت عظمیٰ میں سوسائٹی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔
پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی بسم اللہ انجینئرنگ کے مالک شاہد شفیق کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکہ لینے کے الزام میں 24 فروری کو نیب نے گرفتار کیا گیا تھا۔
بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 100 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے