سول ایوی اتھارٹی, میں اہم ترین, پوسٹوں پر, متنازع تعیناتیاں

سول ایوی ایشن اتھارٹی اہم ترین پوسٹوں پر متنازع تعیناتیاں

لاہور: محکمانہ قوانین وضوابط کے خلاف کی جانے والی تعیناتیوں سے محکمے کی کارکردگی شدید متاثر ہونے لگی ہے

کئی اہم ترین منصوبے نا صرف تاخیر کا شکار ہونے لگے بلکہ ان کی تعمیراتی لاگت میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا۔ لاہور ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن بھی بروقت مکمل نہیں ہوگی کیونکہ ڈی جی سی اے اے، چئیرمین سی اے بورڈ، ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ اور ڈائریکٹر ایچ آر جیسے اہم ترین عہدوں پر متنازع تعیناتیاں کی گئی ییں۔
5 ماہ قبل غلام حسن بیگ کو ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اضافی چارج دیا گیا جبکہ مارچ 2018 میں ڈی جی کی پوسٹنگ کے لیے اخباری اشتہار دیا گیا تھا مگر 8 ماہ گزر جانے کے باوجود ڈی جی سول ایوی ایشن کی پوسٹ پر ریگولر تعیناتی نہ کی جا سکی۔
سیکرٹری ایوی ایشن اتھارٹی ثاقب عزیز کے پاس اس کے علاوہ دو مزید چارج ہیں ایک ہی وقت میں 3 عہدے پاس رکھنے سے ثاقب عزیز پر ذمہ داریوں کا اتنا بوجھ بڑھا کہ اہم ترین معاملات پر فیصلے کرنا مشکل ہو گیا،جس کے باعث ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔
ڈی جی سی اے اے، سیکرٹری سول ایوی ایشن، چیئرمین سی اے بورڈ سمیت ڈائریکٹر ایچ آر اور ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ پر خلاف قانون تعیناتیاں کی گئیں، ڈائریکٹر ایچ آر ثمر رفیق اور ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ گروپ ای جی 8 کے افسران ہیں جنھیں گروپ ای جی 9 کی پوسٹوں سے نوازا گیا ہے، جس پر سابق ڈائریکٹر ایچ آر سمیر سعید نے عدالت کا رخ کر لیا۔ سمیر سعید کی درخواست پر ڈی جی سی اے اے، سیکرٹری ایوی ایشن، چیئرمین سی اے بورڈ، ڈائریکٹر ایچ آر اور ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ کو عدالت نے 30 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے