,جنوبی وزیرستان, میں, دھماکا، پاک فوج, کے, 3 ,اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کے 3 اہلکار شہید

 خیبرپختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پاک فوج کے 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے مقامی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اہلکار جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین میں روزمرہ کے گشت پر مامور تھے کہ اسی دوران دھماکا ہوا۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی نے بھی بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن طالبان اور القاعدہ کے دہشت گرد کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف پاک فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

گزشتہ کچھ سالوں کے دوران افغانستان کی سرحد کے ساتھ کیے گئے فوجی آپریشنز کی بدولت یہاں پرتشدد واقعات میں واضح کمی آئی ہے لیکن اب بھی شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری ہے۔

2014 میں فوج نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا تاکہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری اس دہشت گردی کی جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب نے محمد صفدر کو 18اکتوبر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے