وزیر تعلیم نےاپنی, بچی کو, سرکاری اسکول, میں داخل, کرادیا

وزیر تعلیم نےاپنی بچی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا

کراچی:صوبائی وزیر تعلیم نے اپنی 8 سالہ بیٹی کیف کو حیدرآباد کے گورنمنٹ گرلز میراں اسکول میں تیسری جماعت میں داخل کرایا

اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بچی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا اب دوسرے اراکین کے لیے امتحان ہے۔
سردار شاہ نے کہا کہ جب ابتدا منسٹر اور ٹیچر سے ہوگی تو تعلیم کا معیار بھی اچھا ہوگا، سب سے بڑا مسئلہ اونرشپ کا ہے اور شروعات اوپر سے ہوگی تو تعلیم کا معیار بھی اچھا ہوگا۔
سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں پر اعتماد بڑھانے کی طرف پہلا قدم ہے، ابھی آغاز ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ آگے بڑھے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم کی صاحبزادی کیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میرے والدین نے سرکاری اسکول سے پڑھا اور میں بھی سرکاری اسکول سے پڑھنا چاہتی ہوں، آج اسکول کا ماحول دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے سندھ اسمبلی میں کھڑے ہو کر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی صاحبزادی کو سرکاری اسکول میں داخل کروا کر سرکاری اسکولوں پر عوام کا اعتماد بڑھائیں گے اور معیار تعلیم بلند کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے