پاکستان کے آئی ایم ایف سے قرضے کے, حصول پر, نگاہ رکھے, ہوئے ہے
State Department spokeswoman Heather Nauert speaks during a briefing at the State Department in Washington, Wednesday, Aug. 9, 2017. The State Department says President Donald Trump is "on the same page" with the rest of U.S. government with his fiery threat to North Korea. Nauert said the White House, State Department and Pentagon are all in agreement. She says the world, too, is speaking with one voice. (AP Photo/Alex Brandon)

پاکستان کے آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول پر نگاہ رکھے ہوئے ہے

واشنگٹن:کہ پاکستان کو چین کے قرض کی ادائیگی کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کے پاس مزید قرضہ لینے کے لیے جانا پڑا ہے

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ میری دانست میں پاکستان کی حکومتوں کو چین سے لیے گئے قرضے کی ادائیگی کے لیے سنگین صورت حال کا پیشگی اندازہ نہیں تھا تاہم اب انہیں بیل آؤٹ کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ رہا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر آئی ایم ایف سے قرضے کی صورت میں مدد طلب کرلی ہے تاکہ چین سے لیے گئے قرضے کو اتار سکے۔ قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے معاملے پر پاکستان سے بات کی تھی۔
امریکا اس سارے معاملے کا بڑی باریک بینی سے مشاہدہ کررہے ہیں اور پاکستان کے آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے امریکا کی پالیسی واضح ہے۔
حکومت پاکستان نے موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان نے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ سے ملاقات بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے