احتساب کا عمل, شروع ہوچکا, ہے اور, سب ججز کا, احتساب ہوگا

احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے اور سب ججز کا احتساب ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ہائی کورٹس کی ذیلی عدالتوں کے حوالے سے سپروائزری کردار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے

چیف جسٹس کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) اب بہت فعال ہے، احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے اور سب ججز کا احتساب ہوگا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لوگ چیخ چیخ کر مررہے ہیں، انصاف نہیں مل رہا۔
سپریم کورٹ کے بینچ نمبر ون نے 7 ہزار کیسز نمٹائے جبکہ ججز سے پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ 20 کیس نمٹائے، کم کیسز کے فیصلے کرنے والے ججز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ’ججز کو گاڑی، بنگلہ، مراعات چاہئیں، لوگ تڑپ رہے ہیں بلک رہے ہیں لیکن کسی کو کوئی فکر نہیں ہے‘۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’ججز کو چھٹی والے دن کی تنخواہ نہیں ملے گی اور اب کام نہ کرنے والے ججز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی‘۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ اپنی سپروائزری ذمہ داریوں میں ناکام نظر آتی ہے، ہائی کورٹس کی نگران کمیٹیاں ان معاملات کو کیوں نہیں دیکھ رہیں؟
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ہم ہائی کورٹ کی نگران کمیٹیوں کے ججز کو چمبر میں بلا کر ان کی کارکردگی پوچھیں؟ اگر ہم یہ کہہ دیں کہ ہم ہائی کورٹ کے سپروائزری کردار سے مطمئن نہیں تو آپ کیا کہیں گے، اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہم آپ کے حکم کی تعمیل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے