غالب کی, شاعری کو نئی نسل, میں مقبول, بنانے والے,جگجیت سنگھ

غالب کی شاعری کو نئی نسل میں مقبول بنانے والےجگجیت سنگھ

جگجیت سنگھ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے تاہم وہ اپنی غزلوں کے ذریعے آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں

جگجیت سندگھ ہندوستانی ریاست راجستھان میں پیداہوئے، پیدائش کے وقت آپ کا نام جگموہن رکھا گیا تھا لیکن جوتشی کے کہنے پروالدین نے جگموہن کو جگجیت میں تبدیل کردیا۔
نقاد اگریہ بات کہتے ہیں کہ جگجیت کوغلام علی یا مہدی حسن کی طرح غزل پرتیکنیکی مہارت نہیں تھی تو ان کا یہ بھی مانناہے کہ جگجیت سنگھ نے ہی غزل کو ادبی محفلوں سے نکال کرنئی نسل تک پہنچایا۔
جگجیت نے اپنی اہلیہ چترا اور معروف خاتون گلوکار لتا منگیشکرکے ساتھ کئی لازوال غزلیں گائیں۔
جگجیت نے مرزاغالب کی زندگی پر بننے والے نغمہ نگار اور شاعر گلزار احمد کے ڈرامہ سیریل میں غالب کی غزلیں اس طرح گائیں کہ عام آدمیوں کو بھی یاد ہوگئیں۔
ان کو سال 2003 میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے پدما بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا جبکہ سال 2012 میں ریاست راجستھان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ریاست کا سب سے بڑا ایوارڈ "راجستھان رتنا” دیا گیا۔
بظاہر ایک کامیاب فنکار نظر آنے والے جگجیت سنگھ کے دل میں ان کے بیٹے کی حادثاتی موت پھانس کی طرح چبھی رہی اور بیٹے کی موت پر انہوں نے چٹھی نہ کوئی سندیس غزل گائی تھی۔
مشہور ہیندوستانی غزل گائیک کو چوبیس ستمبر دو ہزار گیارہ کو برین ہیمبرج ہوا اور دس اکتوبر دو ہزار گیارہ کو ستر برس کی عمر میں وہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے