معروف اداکار قوی, کو ہالی وڈ فلم, میں, بھی, کاسٹ کرلیا, گیا ہے

معروف اداکار قوی کو ہالی وڈ فلم میں بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے

قوی کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے اور اب تک وہ سینکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منواچکے ہیں ۔تاہم اب قوی کو ہالی وڈ فلم میں بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے

فاربڈن اسٹیپ نامی فلم مسلمانوں کو درپیش مسائل پر بنائی جارہی ہے جو کہ ان کو مغربی ممالک میں درپیش ہیں ۔ فلم میں قوی ایک ایسے مذہبی شخص کا کردار نبھارہے ہیں جوکہ مضبوط اسلامی نظریات رکھتا ہے۔
اس فلم میں ہدایت کاری کے فرائض ارم پروین بلال سرانجام دہے رہی ہیں جوکہ فلم جوش بھی بناچکی ہیں ۔فلم میں فاران طاہر ایک مسلمان افسر کا کردار نبھارہےہیں ۔
فلم میں قوی کے علاوہ شیتھل شیٹھ، نکولس گرافولو ، ڈیمیئر شوفورڈ سمیت دیگر فنکار بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے