تیل، گیس اور بجلی, کے, بلوں میں اضافی ٹیکس, سے, متعلق, کیس کی, سماعت

تیل، گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے تیل، گیس اور بجلی کے بلوں کے حوالے سے دائر کیس میں قومی احتساب بیورو( نیب) کوپاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او ) کے مینیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) کی تعیناتی کی تحقیقات کی ہدایت کردیں

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تیل، گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ڈالرکی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آج کل مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں ڈالر کہاں پرچلا گیا ہے، مہنگائی ہے کہ پکڑ میں نہیں ہے۔
وکیل پی ایس او نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ قیمتوں کے تعین کیلئے پیپرا مددگارثابت ہوسکتا ہے، اگر پیپرا ایک مہینے کے بجائے 15 روزکا ٹینڈر دے تو قیمتوں میں تھوڑا فرق آسکتا ہے۔
جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت کے ساتھ مل کر یہ معاملہ طے کریں اگرایک پیسے کا بھی فرق ہو تو عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔
اس دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سابقہ حکومت کی غیرقانونی تعیناتیوں اور تنخواہ سے متعلق استفسار کیا جس پر وکیل پی ایس او نے بتایا کہ سابق حکومت نے صرف ایم ڈی پی ایس اوکی تعیناتی کی تھی، جس کی ماہانہ تنخواہ 37 لاکھ روپے تھی۔
جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ ریاست کا اتنا لاڈلا تھا کہ اسے اتنی تنخواہ دی گئی؟
اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ایس او میں اقربا پروری پرتعیناتیاں سابقہ حکومت نے کیں اورقومی خزانے کونقصان پہنچایا گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات سے متعلق انکوائری نیب کررہا ہے۔
وکیل پی ایس او نے بتایاکہ 2016 میں حکومت کو تعیناتی کیلئے تین نام بھیجے گئے تھے جس پرعمران الحق کومنتخب کیا گیا تھا جن کی تنخواہ اور مراعات مارکیٹ ریٹ پر طے کی گئیں جبکہ 2012 میں ریٹائرڈ ہونے والے ایم ڈی کو 12 لاکھ روپے دیے جاتے تھے۔
چیف جسٹس نے معاملہ نیب کے سپرد کرتے ہوئے کہاکہ نیب کواس کیس کو دیکھنا چاہیے اور نیب اپنی رفتارتیز کرے 4 ہفتے کے اندرتحقیقات مکمل کرکے عدالت کو آگاہ کریں اس کے علاوہ عدالت نے ایل این جی سے متعلق اٹارنی جنرل کی ان چیمبربریفنگ کی درخواست بھی منظورکرلی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے