آسٹریلیا, کو جیت کے, لیے 462 رنز, کا, ہدف دے دیا
Pakistan cricketer Haris Sohail (L) plays a shot during day four of the first Test cricket match in the series between Australia and Pakistan at the Dubai International Stadium in Dubai on October 10, 2018. / AFP / KARIM SAHIB

آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دے دیا

دبئی:ٹیسٹ کے چوتھے روز دن کا آغاز ہوا تو پاکستان کا اسکور 3 وکٹوں پر 45 رنز تھا تاہم امام الحق اور حارث سہیل نے اسکور کو مزید آگے بڑھایا اور دوسری اننگز میں ٹیم کی سنچری مکمل کرادی

امام الحق اور حارث سہیل 110 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے اور دونوں بلےبازوں نے بالترتیب 48 اور 39 رنز بنائے۔
اسد شفیق اور بابر اعظم نے پاکستان کی برتری مزید بہتر بناتے ہوئے اسکور کو 181 رنز تک پہنچایا تاہم اسد شفیق 41 رنز بنا کر لایون کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے 461 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کو ایک مشکل ہدف دیا۔
بابراعظم نے آؤٹ ہوئے بغیر 28 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ہولینڈنے 3 اور ناتھن لایون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے